لسانیاتی خدمات

English  |  Español  |  Mandarin  |  Cantonese  |  Turkish  |  Arabic  |  Urdu  |  Russian

HSS لسانیاتی خدمات

نصب العینی بیان

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ انگریزی کی محدود استعداد (LEP)، سماعت اور بینائی میں نقص، نیر خصوصی درخواستوں کے حامل دوسرے تمام مریضوں اور ان کے خاندانون کو ان کی ترجیحی زبان میں نگہداشت حاصل ہو،  اعلیٰ ترین معیار کی نگہداشت  میں سہولت پیدا کرنا اور ایک معاون ماحول کی تخلیق کرنا۔


ہم HSS میں آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ۔ یم آپ کی ضروریاتِ رابطہ سے آگے بڑھنے کے لئے سرگرم ہیں۔  HSS آپ کی نگہداشت کے تمام مرحلوں کے لئے ماہر میڈیکل ترجمان اور رابطے میں اعانت بلا قیمت فراہم کرتے ہیں۔ جب آپ ہماری خدمات کے لئے اپنا اندراج کروائیں گے تو آپ کو اپنی ترجیحی زبان فراہم کرنے کے لئے کہا جائے گا

ہم کئی ممالک کے لوگوں کے لئے نگہداشت فراہم کرتے ہیں اور ہمیں جن زبانوں میں سب سے زیادہ درخواستیں کی جاتی ہیں، وہ ہیں: ہسپانوی – روسی – پولش – چینی – اردو – ترکی – عربی


مندرجہ بالا زبانوں میں چیدہ چیدہ میڈیکل فارموں کی نقول HSS کی ویب سائٹ پر یا HSS کی نگہداشتِ صحت کی ٹیم کے ارکان سے درخواست کرنے پر دستیاب ہیں۔


 درخواست کرنے پر بینائی اور سماعت کے لئے معاون آلات بھی پیر سے جمعے تک، 9:00 بجے صبح سے 5:00 بجے شام تک212.606.1760  پر فون کر کے خدمات برائے اعانتِ زبان کے ذریعے اور اوقات کار کے علاوہ یا ہفتہ اتوار کو212.606.1231 پر فون کرنے سے نرسنگ انتظامیہ کے ذریعے دستیاب ہیں۔


مالی خدمات کے خواہشمند درخواست گزاروں کی اعانت کے لئے بھی خدمات برائے زبان دستیاب ہیں۔


ہم آپ کی نگہداشتِ صحت کی تمام ضروریات میں آپ کی اعانت کرنے کے متمنی ہیں!  



خدمات برائے زبان میں شامل ہیں:


بالمشافہ ترجمانی


ٹیلیفون پر لائیو ترجمانی


سماعت میں مدد کے لئے آلات


TT، TDD، یا TTY آلات

^ Back to Top

Contact

رابطہ
212.606.1760

وقات کار
7 بجے صبح- 7 بجے شام

Request an Appointment